چین کی جی ڈی پی میں پہلی ششماہی کے دوران 2.5 فیصد اضافہ

بیجنگ:چین کی مجموعی ملکی پیداوار(جی ڈی پی)میں 2022 کی پہلی ششماہی میں گزشہ سال کے مقابلے میں 2.5 فیصد اضافہ ہوا۔قومی ادارہ شماریات (این بی ایس)کی جانب سے جمعہ کوجاری اعداد و شمارکے مطابق دوسری سہ ماہی کے دوران ملک کی جی ڈی پی میں گزشتہ سال کی نسبت 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔اپریل میں بڑے اقتصادی اشاریوں میں بڑی کمی کے ساتھ چینی معیشت کو پیچیدہ عالمی صورتحال اور ملک میں کوویڈ-19 کے دوبارہ سر اٹھانے کی وجہ سے دوسری سہ ماہی میں نیچے کی طرف دباؤ میں نمایاں اضافے کا سامنا کرنا پڑا ۔ تاہم متعدد معاون پالیسیوں کی بدولت، ملک کے بڑے اقتصادی اشاریوں میں مئی کے دوران جاری کمی کم ہوئی اور جون میں ہونے والی بحالی کی وجہ سے دوسری سہ ماہی میں مثبت نمو حاصل کرنے میں مدد ملی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.