شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور

اسلام آ باد: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی ضمانت منظور ہو گئی، جوڈیشل مجسٹریٹ سلمان بدر نے 30 ہزار روپے مچلکوں پر ضمانت منظور کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کو اسلام آباد پولیس نے حراست میں لے لیا تھا، انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے سامنے پیش کیا گیا لیکن ان کی ضمانت نہ ہوئی، خاتون اور ان کی دس ماہ کی بچی کو رات جیل میں گزارنی پڑی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.