حنا ربانی کھر ایک روزہ دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئیں

عبوری وزیر خارجہ سے ملاقات ،اقتصادی و تجارتی امور پر بات چیت ،ترجمان دفتر خارجہ
کابل : وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر ایک روزہ دورہ افغانستان پر کابل پہنچ گئیں، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر مملکت حنا ربانی کھر نے افغان عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات کی ،دونوں رہنمائوں کے درمیان پاک، افغان تعلقات، اقتصادی و تجارتی امور پر بات چیت کی گئی ۔ترجمان کے مطابق وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر کا کابل ہوائی اڈے پر پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا ،افغان عبوری نائب وزیر اقتصادیات عبد الطیف نظاری نے خوش آمدید کہا

Leave A Reply

Your email address will not be published.