ممبئی (آن لائن) بھارتی نوجوان گلوکار جوبن نوتیال سیڑھیوں سے گر کر شدید زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز مبینہ حادثے کا شکار ہونے کی وجہ سے گلوکار کی کہنی اور پسلیاں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ سر پر بھی گہری چوٹ آئی ہے۔جوبن نوتیال کو عمارت کی سیڑھیوں سے گرنے کے فوری بعد اسپتال منتقل کیا گیا جہاںان کے دائیں بازو کا آپریشن کیا جائے گا۔ واضع رہے کہ جوبن نوتیال پاکستانی گانوں کو کاپی کرنے کی وجہ سے آئیدن خبروں کا حصہ بنے رہتے ہیں حال ہی میں ان کا گانا مانیکے ریلیز ہوا ہے۔جوبن کو پاکستانی گانے بول کفارہ کیا ہوگا اور استاد نصرت فتح علی خان کی مشہور زمانہ قوالی ’غم ہے یا خوشی ہے تو میری زندگی ہے تو‘ کی نقل کر کے گانے ریلیز کرنے کے بعد شہرت حاصل ہوئی ہے۔#/s#