کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے صوبائی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان مکمل شدید سردی کی لپیٹ میں ہے۔خون جما دینے والی سردی میں گیس میسر نہیں جو کہ عوام کو یخ بختہ موسم میں زندگی سے محروم کرنے کی سازش ہے۔دوسری طرف ح آٹے کی عدم دستیابی اور سرکاری آٹا کی ڈرامہ بازی نے عوام کو ذلیل و خوار کردیا ہے حکومت آٹے کی فراہمی میں صرف بیانات تک محدود ہے۔عملی طور پر حکومت غفلت و کاہلی کا شکار پے جو کہ انتہائی طور پر قابل مذمت ہے۔بیان میں کہا گیا کہ ہوشربا مہنگائی نے عوام کی قوت خرید کو ختم کردیا ہے۔متوسط طبقہ معاشی مشکلات کا شکار ہے تو اس سے نچلا طبقہ تو مکمل طور اپائج ہوگیا پے۔بیان میں کہا گیا کہ عوام کو ہر طرع کی فوری ریلیف کی ضرروت پے۔گیس کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے سستا آٹے کو عوام کی دسترس میں لایا جائے ۔خوردنی اشیا کی قیمتوں کو کم کیاجائے تاکہ عوام کی سانسیں چل سکے۔