عدالت عظمی اپنے حکم کی عدم تعمیل پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے،درخواست میں موقف
اسلام آباد:عدالت عظمی کے یکم مارچ 2023 کو دیئے گئے واضح احکامات کے برعکس پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کرنے کے عمل کے خلاف وزیر اعظم پاکستان، نگران وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری پنجاب اور چیف الیکشن کمیشن سمیت الیکشن کمیشن ممبران کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی گئی۔سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست ایڈوکیٹ جی ایم چوہدری کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں وزیر اعظم شہباز شریف ، نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی، چیف سیکرٹری پنجاب،چیف الیکشن کمیشن و ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، چیف الیکشن کمیشن اور محسن نقوی اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام ہوئے عدالت عظمی اپنے حکم کی عدم تعمیل پر ان کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائے
سپریم کورٹ میں الیکشن کمیشن کے پنجاب اسمبلی الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کے خلاف پٹیشن جمع کروا دی گئی
— Asad Umar (@Asad_Umar) March 25, 2023