ملت پارک کے قریب سابق ایس پی فرحت عباس فائرنگ سے قتل

لاہور: لاہور کے ملت پارک میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے سابق ایس پی فرحت عباس کو قتل کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق ایس پی فرحت عباس کو اس وقت قتل کا نشانہ بنایا گیا جب وہ ملت پارک میں اپنے گھر کی طرف جارہے تھے جونہی گھر کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل پر مسلح افراد نے ان کو فائرنگ کر کے قتل کردیا ۔ واقعہ کے بعد سی سی پی او لاہور بلال کمیانہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹائون سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ پولیس کے مطابق فرحت عباس لاہور کے علاقے ملت پارک میں ان کو اپنے گھر کے قریب موٹر سائیکل سوار نے فائرنگ کا نشانہ بنایا ، واقعہ کے بعد لاہور پولیس نے جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیئے اور لاش تحویل میں لے کر واقعہ کی تحقیقات شروع کردی

Leave A Reply

Your email address will not be published.