علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،اے سی پی پشین

اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پشین عبداللہ احسان نے کہا ہے کہ علاقے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، ڈیوٹی میں غفلت اور کوتاہی کے مرتکب ملازمین کیخلاف سخت کارروائی ہوگی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پولیو مہم کے دوران پولیو ٹیم کے رضاکاروں کو سخت سیکورٹی فراہم کی جائیگی ، شہر اور انکے اطراف میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے موبائل گشت میں اضافہ کردیا گیا ہے ، سماج اور امن دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئی جی بلوچستان معظم جاہ انصاری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں منشیات کیخلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں ،شہر سے منشیات کا قلع قمع کر کے رہیں گے ،پشین کے عوام باشعور ہیں ،محکمہ پولیس کیساتھ تعاون برقرار رکھا جائے ،انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ارد گرد اجنبی اشخاص پر کڑی نظر رکھتے ہوئے پولیس کو فوری اطلاع دیں،ڈسٹرکٹ پشین ہم سب کا مشترکہ گھر ہے اور گھر کی حفاظت سب کو ملکر کرنی ہوگی

Leave A Reply

Your email address will not be published.