پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی۔ منگل کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان میں چین کے سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
انہوں نے دوطرفہ سماجی و ثقافتی رابطوں میں اضافہ پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر بلاول بھٹو کے ہمراہ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر بھی موجود تھیں۔