انسپکٹر رحیم خان خیبرپختونخوا پولیس کا بہادر سپوت تھا، دکھ کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں، وزیر داخلہ محسن نقوی

:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سوات کے علاقے مینگورہ میں پولیس گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسپکٹر رحیم خان خیبرپختونخوا پولیس کا بہادر سپوت تھا، دکھ کی گھڑی میں شہید کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے شہید ہونے والے

ایس ایچ او مینگورہ انسپکٹر رحیم خان کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہید ایس ایچ او کے خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ شہید انسپکٹر رحیم خان کی قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں۔خیبرپختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.