بلاول بھٹوزرداری کا پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوَس سے جاری بیان کے مطابق پی پی پی چیئرمین نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا

کہ آپریشن میں ہمارے جوانوں کے ہاتھوں 4 دہشتگردوں کا جہنم واصل ہونادہشتگردوں کے لیے پاکستانی قوم کا جواب ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آپریشن میں جامِ شہادت نوش کرنے والے جوان عامر سہیل آفریدی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید کے خون کے ہر قطرے کی قوم مقروض رہے گی۔ انہوں نے شہید عامر سہیل آفریدی کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.