ٹیچنگ ہسپتال کے کانفرنس ہال میں محکمہ صحت ای پی آئی کے زیر اہتمام یونیسف کے تعاون سے پولیو کے اہمیت ضرورت اور اسکے عدم استعمال کے نقصانات زیریلے اثرات اور اس سلسلے میں معاشرے کے ہر طبقات کا اپنے جگہ پر کردار اور پولیو کے مضر اثرات سے معاشرے کو بچانے کے سلسلے میں ایک روزہ ایڈوگیسی سیمینار زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی منعقد ہوا جس میں ایس او ایم این سی ایچ پروگرام محمد عثمان،نیوٹریشن پروگرام کے کوآرڈینیٹر نقیب ماما،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر سید یاسر آغا،،سردار محمد درانی
علاقے کے علماء کرام کونسلرز اساتذہ طلباء طالبات محکمہ صحت کے میل وفیمیل اہلکار سماجی وسیاسی حضرات قبائلی معتبرین نے شرکت کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی بلدئیہ کے چیرمیں طاہر ناصر تھے۔تقریب کو ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحلیم اتمانخیل نے تفصیلی بریفنگ دی۔تقریب سے چیئرمین میونسپل کمیٹی طاہر ناصر ڈی ایچ او ڈاکٹر عبدالحمید لہڑی ،ڈاکٹر حنیف دمڑ،ڈاکٹر فہیم اتمانخیل ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر حلیم اتمانخیل اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے اور لاعلاج مرض ہے اسکا علاج صرف پولیو کے قطرے پلانے سے ہء ممکن ہے اور علاج سے پرہیز بہتر ہے
اج سارے دنیا میں پولیو کا خاتمہ ہوگیا ہے صرف ہم تیسری دنیا کے ممالک ابھی تک اپنے ملک کو پولیو سے صاف نہیں کرسکتے اگر یہ حال رہا تو ہم پولیو کے مرض میں پورا ملک مبتلا ہوجا ئے گا۔اور ہم ناکام ممالک کے حساب میں آجائینگے لہذاہمیں پولیو کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کرنا چائیں اور ملک اور قوم کے مستقبل کو محفوظ بنا سکیں ۔