فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی)کے اشتراک سے 100 اسکولوں کی سولرائزیشن کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا

:فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن (ایف ڈی ای) نے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی)کے اشتراک سے 100 اسکولوں کی سولرائزیشن کا کام کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔

ایف ڈی ای کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سولر پینلز کی تنصیب سے نہ صرف کاربن کے خراج میں کمی آئے گی بلکہ ہمارے اسکولوں کے لئے توانائی کا ایک قابل اعتماد اور ماحول دوست ذریعہ بھی فراہم ہوگا۔ اس اقدام سے تعلیمی ماحول پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے اور آنے والی نسلوں کو پائیدار دنیا میں پھلنے پھولنے کے لیے بااختیار بنایا جاسکے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.