ٰفرح عظیم کی شاہ کی قیادت میں سانحہ خضدار کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نکالی گئی ریلی

بلوچستان عوامی پارٹی کی رکن اسمبلی اور ایمان پاکستان کی چیئر پرسن فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیکر دنیا کو باور کرایا ہے کہ ہماری افواج بہترین فوج ہے اور بھارت نے اپنی جارحیت کے ذریعے خضدار میں سکول کے بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا ہے جس کی ہم مذمت کرتے ہیں کیونکہ پاکستانی پرامن قوم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ خضدار کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے نکالی گئی ریلی اور ایمان چوک پر شمعیں روشن کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس ریلی کا مقصد مادر وطن پر جان قربان کرنے والے بہادربیٹوں کو سرخ سلام پیش کرنا ہے ریلی کے شرکا نے پاک فوج اور پاکستان زندہ بادکے نعرے لگائے پاک فوج نے مودی سرکار کا غرور خاک میں ملادیابلوچستان کے عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں پاکستانی پرامن قوم ہیں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیںبھارت نے ہمارا پانی بند کیا تو اسے بھیانک انجام بھگتنا پڑے گابھارت اپنے پراکسی کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کروارہا ہے خضدار میں معصوم بچوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا اس کی شدید مذمت کرتی ہوںمعصوم بچوں کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گابھارت جنگ میں ناکامی کے بعد بوکھلاہٹ کاشکار ہوکر معصوم بچوں کو نشانہ بنارہاہے پاک فضائیہ کے جوانوں کو سرخ سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے بھارت کو سبق سکھایا ہے اگر آئندہ بھی بھارت نے دوبارہ میلی آنکھ سے پاکستان کی طرف دیکھا تو بھر پور جواب دیا جائے گابھارت کو دہشتگرد ملک ڈکلیئر کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.