آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد مودی حکومت میں بے چینی

میں بے چینی

راولپنڈی: آپریشن بنیان مرصوص میں ناکامی کے بعد بھارتی حکومت یعنی مودی سرکار شدید بے چینی کا شکار ہو گئی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم پراکسی تنظیمیں دوبارہ دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہو گئی ہیں۔

 

ذرائع نے بتایا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیاں ان پراکسیز کو مالی وسائل، تربیت اور اسلحہ فراہم کرتی ہیں تاکہ وہ بلوچستان میں بدامنی پھیلا سکیں۔ ان پراکسیز کے علاؤہ کچھ کالعدم تنظیمیں بھی بھارتی سرکار کے تعاون سے سرگرم عمل ہیں، اور ان کا سرکاری رابطہ بھی قائم ہے۔

 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا بھی دہشت گردانہ حملوں کی رپورٹنگ میں پیش پیش ہے۔ اکثر اوقات دہشت گرد حملوں کی اطلاعات سب سے پہلے بھارتی میڈیا میں آتی ہیں اور یہ خبریں بھارتی ذرائع ابلاغ کے مختلف اکاؤنٹس سے نشر کی جاتی ہیں، جنہیں پروپیگنڈا کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

 

دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اور بھارتی فوج کے اس جارحانہ رویے نے خطے کے امن کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے اسے علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

 

ماہرین نے بین الاقوامی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے اس سلسلے کا سخت نوٹس لے اور فوری طور پر اس کا سدباب کرے۔

 

راولپنڈی

Leave A Reply

Your email address will not be published.