حکومت قانونی تجارت کی حوصلہ کریگی ، ،وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ(خ ن )وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور یونائیٹڈ بزنس گروپ کے عہدے داروں نے یہاں ملاقات کی گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی صوبائی وزراءاور پارلیمنٹیرینز سمیت بلوچستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدے داران بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر سانحہ خضدار کے شہداءکی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی گئی وزیر اعلیٰ نے بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ان کے بلوچستان آمد پر انہیں خوش آمدید کہا انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کرے گی اور بزنس کمیونٹی کی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ سے متعلق ان کی بہترین تجاویز کا خیر مقدم بھی کرے گی انہوں نے کہا کہ صوبے میں اکنامک زونز کی ڈیویلپمنٹ میں ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں صوبے میں کان کنی، شمسی توانائی اور آئل اینڈ گیس سمیت کئی شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ہمیشہ قانونی تجارت کی حوصلہ افزائی اور سمگلنگ کی حوصلہ شکنی کی ہے تاکہ قانونی تجارت کو فروغ دیا جا سکے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ سرمایہ کار صوبے میں صنعتیں قائم کریں یہاں صنعتوں کے قیام سے صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے نوجوانوں کے لیے سکل ڈیولپمنٹ پروگرام کا اغاز کیا ہے جس کا مقصد انہیں ہنر مند بنا کر انہیں روزگار کی فراہمی میں آسانی میسر کرنی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے بھرپور انداز سے کاوشیں جاری ہیں اور صوبائی حکومت کی روز اول سے یہ ترجیح رہی ہے کہ تمام سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کے لیے مناسب اور سازگار ماحول فراہم کیا جائے ایف پی سی سی آئی اور یو بی جی کے صدر اور دیگر عہدے داران نے وزیراعلیٰ کی کاوشوں کو سراہا وزیراعلیٰ نے وائس چیئرمین بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ بلال خان کاکڑ کی صوبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے حوالے سے ان کے کاوشوں کی خصوصی طور پر تعریف کی اس موقع پر فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور یونائٹڈ بزنس گروپ کے پیٹرن انچیف نے وزیراعلیٰ کو سوینیرز بھی پیش کیے

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.