وزیر صحت بلوچستان کا آن لائن کھلی کچہری کے آغاز کا اعلان
وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ وہ جلد آن لائن کھلی کچہری کا آغاز کر رہے ہیں، جس میں تمام ایم ایس صاحبان اور ڈی ایچ اوز شریک ہوں گے اور عوام کی شکایات براہِ راست سنی جائیں گی۔
یہ اعلان انہوں نے 24/7 وزیر صحت شکایتی سیل کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا