بلوچستان کی اہمیت کو مدنظررکھتے ہوئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبے کاحصہ دگنا کیا جائے۔یہ بات مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے اپنے ایک بیان میں کہی انھوں نے مزید کہاکہبلوچستان نہ صرف پاکستان کی ترقی وخوشحالی کا گیٹ وے ھے بلکہ ملک وقوم کے روشن مستقبل کی ضمانت۔
قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ اور اسکی عوام اج بھی زندگی کی بنیادی ضروریات سے محروم بھوک افلاس اور بیروزگاری کی افریت میں جکڑی ھوئی ھے۔
وفاقی حکومت سمیت دیگر صوبوں کو بلوچستان کی اہمیت کو مدنظر رکھتے اسکی پسماندگی کے خاتمے اور گزشتہ ناانصافیوں سے مسائل کی دلدل میں جکڑی عوام کو ترقی و خوشحالی کے سفر میں پوری قوم کے ساتھ برابری کی سطح پر شامل کرنے کے لیے مالیاتی کمیشن میں بلوچستان کا حصہ دگنا کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔
چوہدری شبیر مزید کہا کہ نہ صرف سیاسی جماعتیں بلکہ سول سوسائ?ی کی تنظیموں پر بھی یہ فرض عائد ھوتا ھے کہ وہ ہر فورم پر ملکی وقومی سلامتی کے لیے بلوچستان کی اہمیت. کو اجاگر کرنے اور اسکی پسماندگی کے خاتمے اور عوامی ترقی کے لیے بھرپور اواز اٹھائیں۔