کمانڈنٹ سبی سکاوٹس اور ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر)الیاس کبزئی نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے تحت متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کیا، جنہیں غیر معمولی تیزی کے ساتھ مکمل کر کے عوام کو سہولت فراہم کی گئی۔ یہ منصوبے وہ ہیں جو کھلی کچہریوں میں عوام کی جانب سے اٹھائے گئے مسائل پر منظور کیے گئے تھے، اور اب ان پر عملی کام مکمل ہو کر نتائج عوام کے سامنے آ گئے ہیں۔
ان منصوبوں پر چند روز قبل ہی ٹینڈرز ہوئے تھے لیکن ضلعی انتظامیہ کی محنت اور محکموں کی نگرانی کے باعث انہیں مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر کے فعال بنا دیا گیا۔ افتتاح کیے گئے منصوبوں میں گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری کالج کے ساتھ منسلک اسکول کی سولرائزیشن، جیل روڈ پر پینے کے صاف پانی کے لیے فلٹریشن پلانٹ اور لونی روڈ پر قائم فلٹریشن پلانٹ شامل ہیں جہاں اب عوام کو پینے کے لیے صاف پانی دستیاب ہوگا۔
اسی طرح پبلک پارک سبی میں بچوں کے جھولے، سولر لائٹس، کیفیٹریہ اور واٹر چینل کے منصوبے پر بھی عملی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو تفریح اور سہولت کی جدید سہولیات میسر آ سکیں۔ کمانڈنٹ سبی سکاوٹس نے کہا کہ مکمل کیے گئے منصوبوں کی دیکھ بھال متعلقہ محکمے ذمہ داری سے کریں تاکہ عوام کو دیرپا فائدہ پہنچ سکے۔ ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے کہا کہ باقی ماندہ منصوبوں پر بھی جلدی کام شروع کیا جائے گا اور یہ منصوبے مقررہ مدت سے پہلے مکمل کر کے عوام کو فراہم کیے جائیں گے۔
افتتاح کے موقع پر عوام نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طویل عرصے بعد ان کے مسائل کو سنجیدگی سے سنا گیا اور غیر معمولی تیزی کے ساتھ ان کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے گئے، جس سے عوام کا اعتماد مزید بڑھا ہی