لسبیلہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے لکڑیوں سے بھری 7گاڑیاں تحویل میں لے لیں

بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں مکران کوسٹل ہائی وے پر لسبیلہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی بھرپور اور فیصلہ کن مشترکہ کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر منتقل کی جانے والی لکڑیوں سے بھری 7 گاڑیاں فوری طور پر تحویل میں لے لی گئیں ضلعی انتظامیہ کے مطابق ہنگول فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی ٹیم کو موقع پر روانہ کر دیا گیا ہے تاکہ ضبط شدہ لکڑیوں کا مکمل ریکارڈ مرتب کیا جا سکے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ضلعی انتظامیہ لسبیلہ نے واضح کیا ہے کہ قدرتی وسائل کے تحفظ میں کسی قسم کی غفلت یا غیر قانونی سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل جاری رہے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.