ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ کی زیر صدارت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں اور مختلف روٹس کے کرایوں کے متعلق اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی, تحصیلدار گنداواہ دیدار علی گولہ ودیگر پیٹرول پمپس کے منیجرز, اور ٹرانسپورٹرز حضرات نے شرکت کیں۔ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللہ شاہ نے اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی ہدایات کے مطابق صوبے بھر میں ایرانی پٹرول کی نئی قیمت 280 روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
اس فیصلے کا مقصد پیٹرول کی قیمتوں میں یکسانیت لانا اور غیر قانونی منافع خوری کا خاتمہ اور مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کرنا ہے انھوں نے اس حوالے سے ضلع کی عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شہری آج سے 09 اپریل 2026ء تک 300 فی لیٹر جبکہ 10 اپریل 2026ء سے صرف مقررہ سرکاری نرخ یعنی 280 روپے فی لیٹر پر ہی منی پیٹرول پمپس سے پیٹرول خریدیں۔
اگر کسی مقام پر اس سے زائد قیمت وصول کی جائے تو فوری طور پر ضلعی انتظامیہ کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کرکے درج کروائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے منی پیٹرول پمپوں کی سخت نگرانی شروع کر دی ہے اور مقررہ نرخ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں جرمانے اور پمپ سیل کرنے کیساتھ مقدمات کا اندراج شامل ہے۔
آخر میں ایس پی جھل مگسی رحمت اللہ درانی کا کہنا تھا کہ عوام انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ اپنا تعاون کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی ذخیرہ اندوزی یا ناجائز منافع خوری اور مقرر کردہ کرایوں سے زائد کرایہ وصول کرنے والوں کی نشاندہی کریں تاکہ قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکے اور عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے واضح کیا ہے کہ یہ اقدام عوامی مفاد میں اٹھایا گیا ہے تاکہ پیٹرول کی منظم و منصفانہ طور پر فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے اور شہریوں کو بلاجواز مہنگائی سے بچایا جا سکے۔کسی بھی شکایات کی صورت میں ضلعی انتظامیہ جھل مگسی کے درج ذیل نمبرز پر رابطہ کیجئے۔