نیویارک میں پاکستان کے 80 ویں یومِ آزادی کی تقریب، پاکستانی مندوب نے پاکستان کی عالمی ثالثی کی کوششوں کو اجاگر کیا

نیویارک میں پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی کے موقع پر پاکستان ہا ئوس میں قومی پرچم لہرایا گیا۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے قومی ترانے کی دھن کے ساتھ سبز ہلالی پرچم لہرایا۔تقریب میں نیویارک میں پاکستان کے قونصل جنرل عامر احمد اتوزئی، اقوام متحدہ میں پاکستان کے نائب مستقل مندوب عثمان جدون، مشن اور قونصلیٹ کے افسران و اہلکاروں اور ان کے اہل خانہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے پاکستان کے بانی اصولوں، قومی خودمختاری، امن و سلامتی اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نئے عزم کی ضرورت پر زور دیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.