پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر انہیں مواقع اور وسائل فراہم کئے جائیں

کوئٹہ (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء رکن قومی اسمبلی نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر انہیں مواقع اور وسائل فراہم کئے جائیں تو وہ کھیلوں سمیت ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔ ہم نے اپنے نوجوانوں کو ہتھیار تھما کر پہاڑ پر جانے کی بجائے انہیں قلم، کتاب اور دیگر سہولیات دیکر کھیلوں کی جانب راغب کرنا ہے تاکہ ان کے مستقبل کو سنوار کر بہتر بنایا جاسکے۔

Screenshot

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اپنے حلقہ این اے 264 سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوںمیں کھیلوں کا سامان تقسیم کرنے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری سپورٹس درا بلوچ ، میر فرید رئیسانی ،ہادی عسکری، ریاض شاہوانی، حاجی عمران ،شہزادہ کاکڑ سمیت دیگر بھی موجود تھے۔ نوابزادہ جمال خان رئیسانی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی سرزمین کو قدرت نے بے پناہ وسائل سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ انہیں بروئے کار لاتے ہوئے اپنے لوگوں کو سہولیات دیں بلوچستان کی سرزمین سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر کمی ہے تو وہ وسائل کی ہے اگر ہم اپنے نوجوانوں کو وسائل او ر مواقع فراہم کریں تو وہ ہر شعبے سمیت کھیلوں کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں خود فٹبال کا کھلاڑی ہوںمجھے اندازہ ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے وسائل کے حصول میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حلقے کے کھلاڑیوں کو کھیلوں کا سامان دے رہے ہیں تاکہ وہ پہاڑ پر جانے کی بجائے اپنی توانائی اور صلاحیتوں کو مثبت سرگرمیوں

تعلیم سمیت کھیلوں کی جانب راغب ہوسکیں۔کیونکہ محنت کرنا کھلاڑیوں کا کام ہے دنیا کے کھیلوں کے میدانوں میں بلوچستان کے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں ، قابلیت کے ذریعے نام کمایا ہے بلوچستان کے کھلاڑیوں کو پنجاب جیسی سہولیات فراہم کریں گے ملک دشمن تنظیمیں ہماری نوجوان نسل کو بہکانے کی کوشش کر رہی ہے اور اس حوالے سے وہ نوجوانوں کے ذہنوں میں زہر بھرنے والے نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہتھیار تھمانے والے بہت ہونگے بلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل پہاڑوں میں نہیںبلوچستان کے نوجوانوں کا مستقبل دنیا کے کھیلوں کے میدانوں یونیورسٹیوں میں ہیں بلوچستان کا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہے نوجوان صوبے اور ملک کے لیے کردار ادا کریں ہمارا بھرپور تعاون ہوگاہم سب نے ملکر بلوچستان کی تقدیر کو بدلنا ہے اس بھنور سے نکالنا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.