اسپیکر قومی اسمبلی کی ریاض ایئرپورٹ پر حملے کی مذمت، سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے ریاض کے کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی باغیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر نے معصوم شہریوں کی شہادت پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے سعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام سے تعزیت کی اور کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام دکھ کی اس گھڑی میں سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں۔

سردار ایاز صادق نے کہا کہ معصوم شہریوں اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے اور ایسے پُرتشدد اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.