قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال کی زیرصدارت اجلاس

قائداعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر نواز جسپال نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس (پائیڈ) میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کی ،جس میں صنعتی ترقی کے مراحل طے کرنے والی معیشتوں کے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کا عنوان ’’برآمدات میں اضافہ کیسے ممکن ہے: نئی صنعتی معیشتوں سے رہنمائی‘‘ تھا۔ اس موقع پر ان معیشتوں کے تجربات اور کامیاب حکمت عملیوں سے سیکھنے پر توجہ مرکوز کی گئی تاکہ پاکستان کی برآمدی کارکردگی بہتر بنانے اور معاشی ترقی کو مستحکم کرنے کے لیے موثر اقدامات کی نشاندہی کی جا سکے۔

اجلاس میں اس امر کی اہمیت اجاگر کی گئی کہ دیگر ممالک کے صنعتی و معاشی تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے پاکستان کی برآمدات میں اضافے کے مواقع تلاش کیے جائیں اور پائیدار معاشی ترقی کے لیے موثر حکمت عملی وضع کی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.