لاہور: رمضان المبارک کی آمد سے قبل شہر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد کی صفائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے 60 سے زائد مساجد کی صفائی کا کام مکمل کر لیا ہے جبکہ یکم رمضان المبارک سے قبل تمام مساجد کو صاف کرنے کا کام مکمل کر لیا جائے گا۔ (شعیب عزیز)