ووٹ مانگنا میرا حق ہے اسی لیے وزیراعظم سے بھی ووٹ مانگا، یوسف رضا گیلانی
اسلام آباد: سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں اپنا فرض سمجھتے ہوئے انتخابات میں آیا ہوں، اگر خفیہ بیلٹ کو ختم کرنا ہے تو مل بیٹھ کر بات کریں۔
پیپلز پارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ ووٹ مانگنا ہمارا حق ہے اسی لیے وزیراعظم عمران خان سے بھی ووٹ مانگا، حکومت کو اس وقت کس چیز کا خوف ہے؟