اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکار،غیرفطری اپوزیشن اتحاد کی شکست وریخت کا آغاز ہوچکا ، وزیراعلیٰ پنجاب
لاہوروزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکارہیں ،غیرفطری اپوزیشن اتحاد کی شکست وریخت کا آغاز ہوچکا ، اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ اپوزیشن جماعتیں مایوسی کا شکارہیں ،قومی مفادات کونقصان پہنچانے والے عقل سے عاری ہیں ،اپوزیشن رہنماؤں کوکوئی سمجھ بوجھ نہیں ،انہوں نے کہاکہ غیرفطری اپوزیشن اتحاد کی شکست وریخت کا آغاز ہوچکا ،اپوزیشن اتحادکے پاؤں اکھڑگئے،اب بھی وقت ہے ہوش کے ناخن لیں،اداروں کیخلاف باتیں کرنے والے قوم کے خیرخواہ نہیں ۔