عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں مہنگے پیٹرول کی فروخت ہو رہا ہے شازیہ مری

پیپلزپارٹی کا عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں مہنگے پیٹرول کی فروخت پر تشویش کا اظہار
حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کو نہ صرف کم ہوتی عالمی قیمتوں کے برابر کرے بلکہ حکومتی ٹیکس میں بھی کمی لائے،پی ٹی آئی حکومت کو لوگوں کا خوف نہیں مگر خدا کا تو خوف کرے اور لوگوں پر رحم کرے، وزیراعظم صاحب! تیار رہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10دسمبر کو حساب لینے سڑکوں پر آرہے ہیں، سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری کا بیان
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی نے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں مہنگے پیٹرول کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت فی الفور پیٹرولیم مصنوعات کو نہ صرف کم ہوتی عالمی قیمتوں کے برابر کرے بلکہ حکومتی ٹیکس میں بھی کمی لائے،پی ٹی آئی حکومت کو لوگوں کا خوف نہیں مگر خدا کا تو خوف کرے اور لوگوں پر رحم کرے، وزیراعظم صاحب! تیار رہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10دسمبر کو حساب لینے سڑکوں پر آرہے ہیں،پاکستان کے عوام 10 دسمبر کو مہنگے پیٹرول کے خلاف سڑکوں پر نکلیں گے اور دمادم مست قلندر ہوگا۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے عالمی منڈی میں پیٹرول کی قیمت گرنے کے باوجود ملک میں مہنگے پیٹرول کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب دنیا میں پیٹرول کی قیمتیں کم ہورہی ہیں تو عمران خان پاکستان کے عوام کو مہنگا پیٹرول کیوں فروخت کررہے ہیں؟ وزیراعظم صاحب! تیار رہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر عوام 10دسمبر کو حساب لینے سڑکوں پر آرہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.