مردان میں تیز رفتار کار الٹنے سے 3 افراد جاں بحق‘3 زخمی

مردان :مردان میں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ مردان میں چارسدہ روڈ پر شیخ شہزاد ٹاؤن کیقریب پیش آیا جہاں تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی۔ ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ کار میں سوار افراد سرڈھیری سے تخت بائی جا رہے تھے کہ حادثے کا شکار ہو گئے، حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوئے۔ ریسکیو عملے نے لاشوں اور زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.