کراچی: پاکستان کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے والد انتقال کرگئے۔
اداکارہ نے اپنے والد کے ساتھ ایک یادگار تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ یہ افسوسناک خبر شیئر کی۔
شگفتہ اعجاز نے والد کو اپنی طاقت قرار دیتے ہوئے کہا ’’تم جو گئے تو جیسے، میرے بازو ہی ٹوٹ گئے‘‘۔
