فیصل آباد:فیصل آبادمیں ٹرانسفارمر کی ارتھ تار سے کرنٹ لگنے پر 5سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا روڈ پر چک 02 گ۔ب رام دیوالی میں ٹرانسفارمر سے زمین میں دبائی جانے والی ارتھ والی تار سے پاس کھڑے پانچ سالہ بچے جمر ولد عمران کو کرنٹ لگا، بچہ کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی تاہم مضروب بچہ دم توڑ چکا تھا۔ مرنے والا بچہ چک 46 دھاندرہ کا رہائشی تھا۔ بچے کی نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی۔