جے یو آئی کو اپنے مخلص ،انتھک اور مستقل مزاج کارکنوں پر فخر ہے ،عبدالواسع

جے یو آئی کو اپنے مخلص ،انتھک اور مستقل مزاج کارکنوں پر فخر ہے ،عبدالواسع
جہاں ہر دور مختلف حربوں سے ہمارے درمیان نفاق اور نفرت پیدا کرنے کی گناونی سازشیں منظم منصوبہ بندی کے ساتھ پروان چلائی گئی ہے
جمعیت علما اسلام کی قیادت آج اگر صہونی ،طاغوتی قوتوں کی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں للکار رہے ہیں تو یہ سب اللہ کی نصرت ،توفیق اور اپ سب کی غیر متزلل اعتماد کا نتیجہ ہے
کوئٹہ (آن لائن)صوبائی امیر جمعیت علمااسلام بلوچستان سینٹر مولانا عبدالواسع نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علما اسلام کو اپنے مخلص ،انتھک اور مستقل مزاج کارکنوں پر فخر ہے ، اس دور میں جب ہر طرف باطل قوتوں کا یلغار کا رخ جمعیت علما اسلام کی طرف کے وہی کارکنوں کی اولوعزمی اور مستقبل مزاجی کے بدولت ہر قوت کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑا ہے اس جماعت کے ساتھ اخلاص کا اجر اللہ تعالی ضرور دیگا ہم سمجھتے ہے کہ اس وقت جتنے بھی سیاسی جماعتیں ہمارے کارکن ان سب سے زیادہ تربیت یافتہ ، مستقبل مزاج اور سیاست میں شائستگی کے قائل ہے جہاں ہر دور مختلف حربوں سے ہمارے درمیان نفاق اور نفرت پیدا کرنے کی گناونی سازشیں منظم منصوبہ بندی کے ساتھ پروان چلائی گئی ہے لیکن ہمارے کارکن کبھی ان قوتوں کے حربوں میں نہیں آئے ،اسلاف کی تربیت یافتہ ان کارکنوں کو اس دجالی دور میں اب بھی ہشیار ہونا ہے اپنی قیادت کی ہدایات اور احکامات کے مطابق لائحہ عمل کرنا ہے انھوں نے مزید کہاں کہ جمعیت علما اسلام کی قیادت آج اگر صہونی ،طاغوتی قوتوں کی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر انہیں للکار رہے ہیں تو یہ سب اللہ کی نصرت ،توفیق اور اپ سب کی غیر متزلل اعتماد کا نتیجہ ہے لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام کارکن اپنے اپس میں اتحاد و وحدت پیدا کریں اپنے مسائل کو حل کیلئے ہر سطح پر اپنے منتخب نماہندوں کے سامنے اپنے مسائل رکھیں قیادت یہ باور کراتی لے کہ اپ سب کے مسائل کی حل ہمارے منتخب نماہندوں کی اولین ترجیح ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.