کوئٹہ(اے اےن اےن) برشور اولسی کمےٹی کے رہنما¶ں پارلےمانی سےکرٹری اسفندےار خان کاکڑ‘ حاجی اختر کاکڑ‘ مولوی کمال الدےن‘عےسیٰ روشان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام غےر قانونی الاٹمنٹس کو فوری طور پر منسوخ کےا جائے اور تمام کمپنی مالکان کو خبردار کرنا چاہتے ہےں کہ وہ ان تمام غےر قانونی الاٹمنٹس سے دستبردار ہو جائےں بصورت دےگر کمپنی دفاتر کے سامنے احتجاجی دھرنا دےنگے ‘ےہ بات انہوں عظےم کاکڑ‘ نعمت اللہ کاکڑ‘ سردار موسیٰ کاکڑ‘ےوسف خان کاکڑ ودےگر قبائلی و سےاسی رہنما¶ں کے ہمراہ کوئٹہ پرےس کلب مےں مشترکہ پرےس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دنوں تک برشور توبہ کاکڑی مےں بہت بڑے پےمانے پر وہاں کے مقامی قبائل کے لاکھوں اےکڑز کے حساب سے زمےن غےر قانونی طو ر پر الاٹ کی گئی ہے ےہ زمےن کاکڑ قوم کے ذےلی قبےلے ترغزئی کے ذےلی شاخوں احمد خےل‘ سلےمان خےل‘ بارکزئی‘ لمڑ اور کھرل کے تارےخی‘جدی پشی اور پدری زمےن ہےں انہوں نے کہاکہ حکومت اور کچھ پرائےوےٹ کمپنےوں نے ملکر غےر مقامی افراد کے نام پر جعلی اور بوگس طرےقے سے الاٹمنٹ کرنے اور وہاں مختلف معدنےات کی تلاش کے بہانے مقامی لوگوں کی معدنی وسائل سے مالا مال علاقوں‘ زرخےز زمےنوں اور جنگلات کی زمےنوں پر قبضہ کرنے کی مذموم سازش کرنے کی غےر قانونی کوشش کی ہے انہوں نے کہاکہ موجودہ اور دستےاب دستاوےزات کے مطابق برشور توبہ کاکڑ مےں سات چھوٹے اور دو بڑے الاٹمنٹ مکمل کرلےے گئے ہےں پی اےم ڈی سی کمپنی کو توبہ کاکڑی مےں اےک لاکھ26ہزار اےکڑ زمےن الاٹ کردی گئی ہے جبکہ سات لوکل کمپنےوں کو الگ الگ ہزاروں اےکڑ ز کی حساب زمےن الاٹ کی گئی ہےں جو کہ غےر مقامی لوگوں کے نام پر ہے اور ساتھ ہی تحصےل کارےزات اور تحصےل حرمزئی مےں بھی غےر مقامی لوگوں کو زمےن الاٹ ہو چکی ہے انہو ں نے کہاکہ اس سلسلے مےں ڈی سی پشےن سے تفصےلی ملاقات کی ڈی سی پشےن نے ےقےن دہانی کرائی جو کہ ان کی اتھارٹی مےں ہونےوالے الاٹمنٹس کی اےن او سی کو جلد ازجلد کےنسل کرنے کی ےقےن دہانی کرائی انہوں نے کہاکہ ہم نے فےصلہ کےا ہے کہ آج بروز سوموار پشےن رےسٹ ہا¶س مےں پشےن قومی امن جرگہ کے زےر اہتمام جرگہ ہوگا اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرےنگے انہوں نے حکومت وقت‘ مائنز اےنڈ منرلز ڈےپارٹمنٹ‘ کمشنر کوئٹہ ڈوےژن‘ سےکرٹری مائنز اور چےف سےکرٹری کو مطلع کرتے ہوئے کہاکہ ان الاٹمنٹس کو جلد ازجلد منسوخ نہ کےاگےا تو سڑکوں پر نکل آئےں گے اورقانونی چورہ جوئی کا حق محفوظ رکھتے ہےں ۔