کترینہ کیف بھی ترک ڈرامے ارطغرل غازی کی دیوانی

بالی وڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ترکی کے معروف اور شہرہ آفاق ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے حوالے سے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔

کترینہ کیف ان دنوں سلمان خان کے ہمراہ فلم ٹائیگر 3کی شوٹنگ کے لیے ترکی میں موجود ہیں جہاں بالی کی مقبول شخصیات نے ترکی کے وزیر سیاحت و ثقافت مہمت نوری اسرائے سے ملاقات کی۔

تاہم اب سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کترینہ کیف کی سلمان خان اور ترکی کے وزیر کے ہمراہ میڈیا سے گفتگوکی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں کترینہ کو صحافی کے سوال کا جواب دیتے سنا جاسکتا ہے کہ ارطغرل میری پسندیدہ سیریز ہے، میں نے ارطغرل کی 85 اقساط دیکھی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.