چمالنگ ،سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم دھماکہ ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
دکی(یو این اے )چمالنگ کے علاقے ٹریپل موڑ کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر آئی ڈی دھماکہ ہوا۔دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا ہے پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے اور فائرنگ سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے حملہ اور قریبی پہاڑوں کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔