بیلا پولیس کی کاروائی منشیات فروش گرفتار،17کلو آئس شیشہ برآمد
بیلا(یو این اے )ایس ایچ او بیلہ عطااللہ جاموٹ کی کامیاب کاروائی منشیات فروش گرفتار، خطرناک نشہ 17 کلو آئس شیشہ برآمد تفصیلات کے مطابق ایس۔ایس۔پی لسبیلہ کیپٹن (ر) نوید عالم کی منشیات فروشان کے خلاف خصوصی کارروائی مہم کی ہدایت پر ایس ایچ او بیلہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ علاقہ گشت پر تھے دوران گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ ایک شخص مسافر خانہ واقع بیلہ کراس پر مشکوک حالت میں کھڑا ہے۔ بیلہ پولیس نے فورا موقع پر پہنچ کر دیکھا کہ ایک شخص ہاتھ میں ایک بوری/ کٹہ لیے کھڑا ہے جس نے دریافت پر اپنا محمد شہزاد ولد عبدالقدوس قوم بلوچ سکنہ عیسی پنجگور حال مکان نمبر 20 مواچھ گوٹھ حب ریور روڈ کراچی بتلایا۔ بوری/کٹہ ہاتھ سے لیکر تلاشی لینے پر بوری سے خطرناک نشہ آئس/ شیشہ 17 کلو گرام برآمد ہوا۔ بیلہ پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ SSP لسبیلہ نے ایس ایچ او بیلہ سمیت کامیاب کاروائی میں حصہ لینے والی پولیس پارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور مزید امید ظاہر کی ہے کہ لسبیلہ پولیس اسی طرح منشیات فروشوں و اسمگلرز اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں تسلسل سے عمل میں لائے گی