پنجگور ،دومسلح گروپوں میں تصادم ،4افراد جاں بحق ،دو زخمی
پنجگور(یو این اے )پنجگور کے علاقے چتکان شاپاتان میں دو مسلح گروپوں میں خونی تصادم چار افراد جاں بحق دو زخمی تصادم کی وجہ آپس کی رنجش اور چفقلش بتایا جاتا ہے پولیس کے مطابق پنجگور کے علاقے چتکان شاپاتان میں دو گروپوں کے درمیان زاتی رنجش پر خونی تصادم فائرنگ کا تبادے فائرنگ سے چار افراد جاں بحق دو زخمی ہوگئے خونی تصادم یں ایک گروپ کے دو سگے بھائی سفیر احمد اور مجاہد پسران حسین علی جاں بحق اورجمشیر ولد حسین علی زخمی ہوگئے جبکہ دوسرے گروپ کے حاجی نوید ولد لعل بخش فرید ولد لعل بخش سگے بھاءبتائے جاتے ہیں جاں بحق ہوگئے شہزاد والد لعل بخش زخمی ہوگئے لاشوں اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال پنجگور منتقل کردیا گیا ہے پولیس مزید کاروائی کررہی ہے اس وقت پنجگور شدید بدامنی اور لا قانونیت کا شکار ہے پولیس ضلعی انتظامیہ بدامنی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام شہری خوف و ہراس میں مبتلا ہیں دریں اثنا پنجگور چتکان بازار بس ٹرمینل کے قریب دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ دو شخص زخمی ہوگئے وجہ مالی تنازعات بتایا جاتا ہےپولیس کے مطابق ایک گروپ نے مالی تنازعات کی غرض سے دوسرے گروپ پر فائرنگ کردی دوسری جانب فائرنگ کا تبادلہ ہوا فائرنگ سے سکندر اور تنویر نامی شخص زخمی ہوگئے زخمی سکندر ہسپتال منتقل جبکہ دوسرے گروپ نے اپنے زخمی تنویر کو اپنے ساتھ لے گیا پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی ہے ۔اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے