کراچی: شہرقائد سمیت صوبے بھرمیں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پرعمل شروع ہوگیا جس کے بعد سندھ بھرکےسی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کیلئے بند کردیئے گئے ہیں۔
کراچی سمیت صوبے بھرمیں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان پرعمل شروع ہوگیا جس کے بعد سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز24 گھنٹوں کیلئےبند کردیئے گئے ہیں۔ سندھ بھرکےتمام اسٹیشن صبح 8 بجےسے ہفتہ کی صبح 8 بجےتک بند رہیں گے۔ رواں ہفتے اب تک تیسری بارسی این جی اسٹیشنزکوگیس کی ترسیل بند کی گئی ہے۔
ترجمان سوئی گیس کے مطابق آرایل این جی پرچلنے والےاسٹیشن بدستورکھلے رہیں گے، آرایل این جی اسٹیشنزکوگیس کی ترسیل بلا تعطل جاری ہے۔
بنارس اورسائٹ کےعلاقوں میں، قائدآباد، گلشن بونیر، لانڈھی 89، لانڈھی 4 ، گلستان جوہربلاک 19 میں مختلف اپارٹمنٹس اور کورنگی ڈھائی اورتین کےعلاقے، کورنگی کراسنگ کےمختلف یونٹس میں بھی گیس کی سپلائی متاثر ہیں۔