مولانا فضل الرحمان سے بلاول بھٹو کی ملاقات

مولانا فضل الرحمان سے
بلاول بھٹو کی ملاقات
صدر کے مدارس بل پر دستخط نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی ناراضگی دور کرنے اور انہیں منانے کیلئے جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچ گئے ، ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی
مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو کے درمیان ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات چیت کی گئی جبکہ سربراہ جے یو آئی نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے پر بھی گفتگو کی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری مدارس بل کے معاملے پر مولانا فضل الرحمان کی ناراضی دور کرنے اور انہیں منانے کیلئے جے یو آئی سربراہ کی رہائش گاہ پہنچے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق چئیرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے۔ جس کے بعد دونوں رہنماو¿ں میں ملاقات ہوئی۔بلاول اور فضل الرحمان نے ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بات چیت جبکہ جے یو آئی سربراہ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ پر صدر مملکت کے دستخط نہ ہونے کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔ملاقات میں جے یوآئی کے سنیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سنیٹر کامران مرتضٰی، حاجی غلام علی ، مولانا لطف الرحمان، مولانا اسعد محمود جبکہ پیپلزپارٹی کے راجہ پرویز اشرف، قمر زمان کائرہ شریک تھے۔ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وفد کے ہمراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر آئے اور میڈیا سے بات چیت کیے بغیر روانہ ہوگئے۔قبل ازیں بلاول بھٹوزرداری اور مولانا فضل الرحمٰن کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.