صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بخت کاکڑ

صوبے کی ترقی اور خوشحالی میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،بخت کاکڑ
صوبے میں جاری ہیلتھ سیکٹر کے تمام ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وقت مقررہ پر مکمل کیا جائے تاکہ صوبے کی عوام کو ان ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات میسر ہوں
صوبہ ترقی کرےگا تو امن و خوشحالی آئےگی ہماری حکومت کی یہ اولین ترجیح ہے کہ اپنے صوبے کو ترقیافتہ اور خوشحال بناناہے انشاءللہ جلد ہمارا صوبہ خوشحال ہوگا
کوئٹہ(خ ن )صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی تبدیلی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں اور پروپیگنڈا مخالفین کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ حکومت اپنے مشن پر گامزن ہے اور اپنی مدت پوری کرکے ترقی کا ایک نیا باب رقم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت نے شفافیت، میرٹ اور ترقی کے اصولوں پر ایسی کارکردگی دکھائی ہے جو تاریخ میں ایک سنگِ میل کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔ تعلیم، صحت، روزگار اور نوجوانوں کی ترقی کے لیے کیے جانے والے انقلابی اقدامات مخالفین کی نیندیں حرام کر چکے ہیں۔ مخالفین بےبنیاد افواہوں اور پراپیگنڈے کے ذریعے حکومت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنا چاہتے ہیں، لیکن حکومت اپنی مدت کامیابی سے مکمل کرے گی اور ترقی و خوشحالی کے دروازے کھولے گی۔انھوں نے مزید کہا کہ مخالفین وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی شاندار کارکردگی سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور افواہوں کے ذریعے حکومت کو کمزور کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن وزیراعلیٰ کے ساتھ پارٹی، اتحادی اور تمام ارکان چٹان کی طرح کھڑے ہیں صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ چند ہی مہینوں میں کیے گئے انقلابی فیصلے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے بصیرت افروز وڑن اور غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا زندہ ثبوت ہیں۔تعلیم، صحت، روزگار، صوبے میں زرعی ٹیوب ویلز کو سولر انرجی کو فراہمی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جاری اقدامات بلوچستان کی تاریخ میں ایک نئی صبح کا آغاز ہیں۔ وزیراعلیٰ کی قیادت میں یہ حکومت صرف وعدے نہیں بلکہ عمل اقدامات کی گواہی دے رہی ہے۔بلوچستان کی تاریخ میں پہلی بار ایک ایسی یوتھ پالیسی تشکیل دی گئی ہے جو نوجوانوں کو عالمی سطح پر ایک نئی شناخت دے گی۔ اس پالیسی کے تحت نوجوانوں کو نہ صرف بااختیار بنایا جا رہا ہے بلکہ انہیں عالمی معیار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔نوجوانوں کو معیاری تعلیم، باعزت روزگار، اور اعلیٰ تربیت کی فراہمی وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی اولین ترجیح ہے۔ اس مشن کو عملی جامہ پہنانے کے لیے انہیں بیرونِ ملک مواقع دیے جا رہے ہیں تاکہ وہ بلوچستان کا نام روشن کریں۔انھوں نے کہا کہ 30 ہزار نوجوانوں کو تکنیکی تعلیم اور مہارت فراہم کرکے انہیں بیرونِ ملک روزگار دینا میر سرفراز بگٹی حکومت کی ایک ایسی کامیابی ہوگی جو بلوچستان کے عوام کو ایک روشن مستقبل دے گی۔تاریخ میں پہلی مرتبہ بلوچستان کے طلبہ و طالبات اکسفورڈ ، کیمبریج اور دنیا کی اعلی یونیورسٹیوں میں پڑھنے کیلیے اسکالر شپ پر جاییئیں گے۔صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان ہر کابینہ اجلاس میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں انقلابی کرنے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔عوام کو روزگار کے لیے میرٹ اور شفافیت کو ترجیح دینے کی ہدایت کرتے ہیں۔ یہی اصول حکومت کے عزم کا حقیقی اظہار ہے۔انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے حکومت نے کئی اہم اقدامات اٹھائے ہیں، جن میں سیکیورٹی فورسز کی استعداد کار میں اضافہ، حساس علاقوں میں جدید ٹیکنالوجی کی تنصیب، انٹیلیجنس نیٹ ورک کو مزید مضبوط بنانا، اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع فراہم کرنا شامل ہیں۔ حکومت نے امن مخالف عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے اور عوام کے تعاون سے معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، تعلیمی اداروں کی حفاظت، کاروباری سرگرمیوں کی بحالی، اور بین الاقوامی سرمایہ کاری کو بلوچستان کی طرف راغب کرنے کے لیے بھی خصوصی منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔ ان تمام کوششوں کے نتیجے میں عوام جلد مثبت اور دیرپا نتائج دیکھیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان کی ہدایات کے مطابق ہر محکمے میں شفافیت اور میرٹ کے اصول پر دن رات کام جاری ہے، اور ان کے مثبت اثرات عوام جلد محسوس کریں گے۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صرف دو سال میں وہ کام سرانجام دے گی جو بلوچستان کی تاریخ میں کبھی نہ ہوا، اور یہ ترقی کا ایک روشن باب ہوگا۔بلوچستان کو ترقی، امن اور خوشحالی کا گہوارہ بنانے کے لیے وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور ہم سب ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔عوام کی حمایت اور اعتماد ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔ بلوچستان کو مثالی بنانے کے لیے حکومت سمیت ہر شہری کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے عوام دوست اقدامات جیسے اسکالرشپ کی فراہمی، ہزاروں افراد کو روزگار دینا، کھیل کے میدان آباد کرنا، اور یوتھ پالیسی تشکیل دینا حکومت پر عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.