ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ،کرنٹ اکاﺅنٹ خسارے میں کمی آئی ،وزیرخزانہ
ٹیکس کی حصول سے صوبے اور ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ٹیکسوں کی وصولی سے صوبے کی ترقی کی رفتار تیز ہو تی ہے
ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی رونماں ہورہی ہے، نومبر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح پچھلے 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی ،ویڈیو لنک خطاب
کوئٹہ(خ ن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیکس کونسل کا ساتواں اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے ویڈیو لنک کے ذریعے ساتویں نیشنل ٹیکس کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اس موقع پر صوبائی وزیر کے ہمراہ چیرمین بلوچستان رونیو اتھارٹی نور الحق بلوچ ، اسپیشل سکریٹری خزانہ جہانگیر کا کڑ اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ ویڈیو لنک کے ذریعے چاروں صوبوں کے وزرائے خزانہ اور ورلڈ بینک کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ٹیکس کی حصول سے صوبے اور ملک کی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں ٹیکسوں کی وصولی سے صوبے کی محاصل میں اضافے سے ترقی کا رفتار تیز ہو تے ہیں اور عوام الناس کی روزمرہ زندگی پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے کہا کہ ملکی معیشت ترقی کی راہ پر گامزن ہے کرنٹ اکاو¿نٹ خسارے میں کمی آئی ہے ملک میں مہنگائی کی شرح میں کمی رونماں ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ نومبر میں مہنگائی بڑھنے کی شرح پچھلے 78 ماہ کی کم ترین سطح 4.9 فیصد پر آگئی ہے ہم نے معاشی اصلاحات اور ٹیکس حصول کےعمل کو جاری رکھنا ہے تاکہ معاشی استحکام کی بنیاد وں کو مضبوط کر سکے۔