جاپانی قونصل جنرل ندیم شاہ نے جامع شفاء ہسپتال کا دورہ کیا

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے کوئٹہ بلوچستان سیدندیم عالم شاہ نے اسرار احمد عدیل کے ہمراہ جامع شفاء ہسپتال کوئٹہ کا دورہ کیا۔اس موقع پر جامع شفاء ہسپتال کوئٹہ کے بانی جنرل (ر) اسحاق ، ایڈمنسٹریٹر میرو ائس،ڈاکٹر اسلم شاہ اور سابق سیکرٹری گورنمنٹ آف بلوچستان ذیشان صدیقی سے ملاقات کی ۔

جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سیدندیم عالم شاہ اور اسرار احمد عدیل نے ہسپتال کی ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،میڈیکل سٹور سمیت مختلف وارڈوں کا دورہ کیااور اس دوران مریضوں کو ملنے والی سہولیات کا جائزہ لیا اورہسپتال میں طبی سہولیات کے تسلسل کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سیدندیم عالم شاہ نے جامع شفاء ہسپتال کوئٹہ کو شہریوں کیلئے ایک بڑی نعمت قرار دیا۔واضح رہے کہ جامع شفاء ہسپتال کوئٹہ جاپان ، یونیسیف اور یو این ایچ سی آر کی گرانٹ سے چل رہا ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.