بلوچستان آواران میں لائٹ ویٹ طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ جاں بحق

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع آواران میں چھوٹا لائٹ ویٹ جہاز ‘‘جیروکاپٹر’’ گرکر تباہ ہوگیا،جبکہ جہاز کاپائلٹ حادثے میںجاںبحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران میںچھوٹا لائٹ ویٹ جہاز ‘‘جیروکاپٹر’’ گرکر تباہ ہوگیا، ‘‘جیروکاپٹر’’ کے پائلٹ قاضی اجمل تھے، جو حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ذرائع نے بتایا کہ پائلٹ قاضی اجمل اپنا جیروکاپٹر کراچی سے فلائنگ کرکے بلوچستان کی حدود میں داخل ہوئے تھے، کہ جہاز پولڈاٹ کے مقام پر پہاڑ سے ٹکرایا اور کریش ہوا، پائلٹ قاضی اجمل محکمہ وائلڈ لائف بلوچستان کے لئے کام کررہے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.