کوئٹہ زمینوں کی قیمتیں مسلسل بحران کا شکار

افغانستان سے نیٹو فورسز کی انخلا کے بعد پاکستان بلخصوص افغانستان سے کوئٹہ آنےوالے ڈالرز کی بندش کے بعد کوئٹہ میں زمینوں کی قیمتیں انتہائی نیچے درجے پر آگئے ۔
جوکہ تاحال زمینوں کی قیمتیں گرتے جارھے ھیں۔ نواں کلی کےزمینوں پر لینڈ مافیا کی آپس میں لڑائی جھگڑے دعوے کم ھوتے جارہے ھیں۔کیونکہ آجکل زمینوں کی جو قیمتیں برقرار ہے اسکی خاطر زمینوں پر لڑنا ھی فضول ھے۔
دوسری جانب زمینوں کی انتقال نہ ھونے کی وجہ سے سفید پوش اور شریف شہری بلخصوص نواں کلی میں زمینوں کی خرید فروخت کیلئے بلکل تیار نہیں ھوتے ھیں۔
اسکے علاوہ کرایہ داروں کی عزت میں اضافہ ھوتا جا رھا ھے۔
نواں کلی میں تقریبا 200 پشتون آباد 150 مشرقی بائی پاس 100 سریاب 120 مغربی بائی پاس 80 کوئٹہ سٹی جناح ٹاون شہباز ٹاون میں 325 پراپرٹی دفاتر بند ھو چکے ھیں۔
ہاوسنگ سکیموں کے مالکان سکیموں میں گیس بجلی پانی مسجد پارکس باڈی بلڈنگ کلب بنانے کے تمام وعدے پورے کرنے میں بری طرح ناکام ھوچکے ہیں۔ جس پر پلاٹ مالکان انتہائی پریشان اور مایوس ھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.