چیئرمین الخدمت فاؤنڈیشن بلوچستان امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ الخدمت فاوندیشن معاشرے کے کمزور طبقات کی فلاح کرکے ریاست کی ذمہ داری نبھا رہی ہے،مخیر حضرات انسانیت کی خدمت اور فلاح کے کام میں ہمارا ساتھ دیں۔غزہ وفلسطین کے پریشان حال عوام کیساتھ اہل بلوچستان کی خدمت،یتیموں کی کفالت،طلبا ونوجوانوں کوہنروآئی ٹی تعلیم سے لیس،روزگارکی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔
آج ڈونر کانفرنس میں ایک بارپھریہاں کے مخیرحضرات نے چارکروڑپچاسی لاکھ روپے کاہم پراعتماد کیاہے۔ہم غم سمیٹنے اورخوشیاں بکھیرنے والے ہیں۔،ان خیالات کا اظہار انہوں نے 15رمضان المبارک عالمی یوم یتما کے موقع پر الخدمت فانڈیشن بلوچستان کی جانب سے منعقدہ ڈونر کانفرنس،چیرٹی ڈنرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ الخدمت بلوچستان کے 14 سوسے زائد یتم بچوں کی کفالت کررہی ہیاگر ہمارا ملک فلاحی ریاست ہوتا تو الخدمت سمیت کسی بھی فلاحی ادارے کو عوام کے سامنے جھولی پھلا کر فلاحی کام نہ کرنے پڑتے ،انہوں نے کہا کہ میرا کارکن بھوکھا رہ کر بھوکھوں کو کھانا کھلانے میں مصروف ہے ،بلوچستان کی سرزمین اللہ کی دی ہوئی نعمتوں سے مالا مال ہے مگر افسوس کار خیر کے لیے لوگ بہت کم آگے اتے ہیں ، الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے زیر کفالت14سو بچوں کی کفالت کا اکثرخرچہ بلوچستان سے باہردیگرصوبوں سے ملتا ہیبہت کم حصہ بلوچستان کے ڈونرز کے فنڈز سے ہوتی ہے۔
بلوچستان کے سرمایہ داروں تاجروں کے پاس بہت سرمایہ ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ کارخیرمیں بھرپور حصہ لیاجائے۔انہوں نے کہا کہ اپنی اولادوں پر بلا سوچے خرچ کرنے والوں یتیموں کی سرپرستی اپ سب کی مشترکہ زمہ داری ہے اس زمہ دارای سے منہ نہ پھیرے ،اللہ کے نبی ﷺ کا ارشاد ہے جو یتیم کی سرپرستی کرے گا وہ روز محشر میری دو انگلیوں کی طرح یعنی میرے اتنے قریب ہوگاتقریب میں جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر پارلیمانی سیکرٹری انجینئر عبدالمجید بادینی،مولانا عبدالکبیرشاکر،زاہداختربلوچ،ڈاکٹرشکیل روشان،جماعت اسلامی والخدمت فاونڈیشن اوربرادرتنظیموں کے ذمہ داران سمیت سیاسی،سماجی،تاجر تنظیموں کے قائدین، صحافیوں،علمائے کرام خواتین وبچوں نے بھی شرکت کی۔
اس موقع پر الخدمت فاونڈیشن بلوچستان کے صدر عبدلمجید سربازی نے ڈونرزکا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ آج کی ڈونر کانفرنس میں 4کروڑ85لاکھ روپے نقدوعدے زمین وگندم کی شکل میں جمع ہوے ہیں ہم اس رقم کے آمین اورایک ایک روپے کاحساب رکتھے ہیں اورباقاعدہ اڈٹ ہوتا ہے۔اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر عطاالرحمان نے یتیموں کی کفالت سے متعلق قرآن وحدیث بتاتے ہوئے تفصیلا آگاہ کیااورسرمایہ داروں تاجروں،باحیثیت،مخیرحضرات وعام لوگوں ،شہریوں سے الخدمت کے کارخیرمیں بھرپور تعاون کی اپیل کی،ڈونر کانفرنس میں،سیاسی سماجی، فلاحی اور کاروباری شخصیات،صحافیوں نے کثیر تعداد میں شرکت کرکے الخدمت فاونڈ شن پر اپنے عتماد کاا ظہار کیا