سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں دو کشمیری نوجواںکو شہید کردیا۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کشمیری نوجوانون کو پلوامہ کے علاقے آریگام ترال میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی ,,