سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا استعمال کرنے پر پابندی

لاہور:پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین پر سوشل میڈیا اور ٹوئٹر کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اگر سرکاری افسر یا ملازم سوشل میڈیا پر یا ٹوئٹر کے ذریعے کوئی تجاویز دیتا ہوا پایا گیا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب حکومت نے سرکاری افسران اور ملازمین کو سوشل میڈیا ٹوئٹر پر رائے دینے سے بھی سختی سے منع کردیا ہے جبکہ محمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس پابندی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ (شعیب عزیز)

Leave A Reply

Your email address will not be published.