جارجیا میں ٹرمپ کی لیڈ ختم، جوبائیڈن آگے

0 146

امریکی انتخاب کے حتمی نتائج میں فیصلہ کن کردار ادا کرنے والی پانچ میں سے ایک ریاست جارجیا میں بھی جوبائیڈن نے برتری حاصل کر لی ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور جوبائیڈن کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔ جوبائیڈن264 الیکٹورل ووٹ کے ساتھ آگے ہیں۔ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد دو سو چودہ ہے۔

امریکہ کا صدر بننے کیلئے کسی بھی امیدوار کو270 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔

اس سے قبل امریکی ریاست نواڈا میں بھی بائیڈن کو برتری حاصل تھی اور امیدوار کو اب انتہائی اہم پانچ میں سے دو ریاستوں میں برتری حاصل ہوگئی ہے۔

بائیڈن کو جیتنے کیلئے کل6 الیکٹورل ووٹ درکار ہیں۔ نواڈا کے6اور جارجیا کے16 الیکٹورل ووٹ ہیں۔

نواڈا میں 84فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے اور اس کے نتیجے کا اعلان آج رات تک ہوسکتا ہے۔

پنسیلوانیا میں ڈونلڈ ٹرمپ نے انچاس اعشاریہ سات اور جوبائیڈن نے انچاس فیصد ووٹ لیے ہیں۔ بیس الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں نوے فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہو چکی ہے۔

شمالی کیرولینا میں ٹرمپ کو پچاس اور جوبائیڈن کو انچاس فیصد ووٹ ملے ہیں۔ جارجیا میں ٹرمپ کو جوبائیڈن پر معمولی برتری حاصل ہے۔

سولہ الیکٹرول ووٹ رکھنے والی اس ریاست میں گنتی تقریباً مکمل ہو چکی ہے۔ الاسکا میں ٹرمپ کو  جوبائیڈن پر برتری حاصل ہے ۔ ریاست میں پچاس فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.