ایف بی آر کا راحت فتح علی پر شکنجہ سخت ، کل طلب کرلیا

لاہور :  فیڈرل بورڈ آف ریونیونے گلوکار راحت فتح علی خان کے 2014کے انکم ٹیکس کا دوبارہ آڈٹ شروع کرتے ہوئے کل 7دسمبر کو جواب طلب کر لیا،ایف بی آر راحت فتح علی کی ٹریول ہسٹری بھی طلب کر چکا ہے ۔ذرائع کے مطابق سال 2014 کا پہلے 6 لاکھ 2 ہزار 473 روپے کا ٹیکس عائد کیا گیا تھا اوراب تھرڈ پارٹی انفارمیشن ملنے کے بعد دوبارہ آڈٹ شروع کیا گیا ہے ، اگر گلوکار راحت فتح علی خان نے مقررہ وقت پر جواب جمع نہ کروایا تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔گلوکار کو ایف بی آر حکام نے ریکارڈ سمیت کل طلب کیاہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.